Thursday, 28 November 2024


عثمان بزدار کی آج چینی ڈاکٹرز کے 8رکنی وفد سے ملاقات

 
 
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج چینی ڈاکٹرز کے 8رکنی وفد سے ملاقات کریں گے ، جس میں ڈاکٹرز کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سےاپنی تجاویز پیش کریں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آج چین سے آئے کورونا ایکسپرٹ ڈاکٹروں کا وفد ملاقات کرے گا، جس میں چینی ڈاکٹرز کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کریں گے۔
 
ملاقات میں چینی ڈاکٹر کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے اپنی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔
 
 
یاد رہے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد سے چین سےآئےڈاکٹرزکے8رکنی وفدکی ملاقات ہوئی ، سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے وفدکوکورونا صورتحال پربریفنگ دی اور کوروناکےتدارک کیلئے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی سےبھی آگاہ کیا۔
 
چینی وفدنے پاکستان بالخصوص حکومت پنجاب کے اقدامات اورحکمت عملی کوسراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کوروناپرقابوپانے کیلئے چینی طبی ماہرین سے مددلینے کاوقت ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترین علاج جاری ہے، انتہائی قلیل عرصہ میں لاہورمیں 1000بستر کا اسپتال بنایا گیا۔
 
گذشتہ روز چینی ڈاکٹروں کا 8 رکنی وفد لاہور پہنچا تھا، چینی ڈاکٹر مختلف ہسپتالوں کا دورہ کریں گے چینی ڈاکٹر اپنے دورے کے دوران پاکستانی ڈاکٹروں کو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے رہنمائی دیں گے ۔
 
خیال رہے ڈاکٹرز کا وفد رواں ہفتے اسلام آباد پہنچا تھا، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا

Share this article

Leave a comment