Friday, 29 November 2024


پاک فضائیہ نے زائرین کو خصوصی طیارے سے اسکردو پہنچا دیا

حکومت کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ دالبندین(بلوچستان ) سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچا۔ زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ انہوں نےاس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

Share this article

Leave a comment