Friday, 29 November 2024


مخصوص عناصرسرکاری جامعات کوریورس گیئرلگاناچاہتےہیں

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرکاری یونیورسٹیز کے مجوزہ ترمیمی ایکٹ پر منعقد کی گئی.ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے کہا ہے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، بیوروکریسی اور مخصوص عناصر سرکاری جامعات کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں اور جامعات کی ترقی کو ریورس گیئر لگانا چاہتے ہیں،راجہ یاسرہمایوں خفیہ ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں ،وزیر اعظم ان کے عزائم کا فوری نوٹس لیں.
 
کانفرنس میں آسا کے صدر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری ، سیکرٹری جاوید سمیع اور پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے اساتذہ نے شرکت کی۔ڈاکٹر ممتاز انور نے کہا جامعات کے ایکٹ میں سیاسی مداخلت پر مبنی ترامیم کسی صورت منظور نہیں، تمام جامعات میں احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے ۔
 
ادھر راجہ یاسر ہمایوں کاکہنا ہے مجوزہ یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر اساتذہ کا ردعمل تھوڑا جلدی ہے ، یہ محکمہ قانون کی تجویز ہے ، ہائر ایجوکیشن اپنا مسودہ تیار کررہا ہے ، جلد وائس چانسلرز سے مشاورت کی جائے گی ۔

Share this article

Leave a comment