Friday, 29 November 2024


ہمارے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے ، خالد مقبول صدیقی

ایمز ٹی وی ( کراچی) ایم کیو ایم کے کارکنوں اور سیکٹر انچارجز کو ہلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ممبر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیو ایم کے 3 سیکٹر انچارجز اور 25 کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

خالدمقبول صدیقی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل را حیل شریف تمام معملات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں ۔ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سب دیکھ رہی ہے اور انہیں اس بات کا جواب دینا ہوگا ۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اسے کام نا کریں جس سے صورتحال قابو میں نہ رہے ۔

Share this article

Leave a comment