Thursday, 28 November 2024


سورج گرہن کافلکیاتی منظرجامعہ کراچی کی فلکیاتی رصدگاہ میں ریکارڈ

سورج گرہن کا فلکیاتی منظر جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصدگاہ میں ریکارڈ کیا گیا. ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق بروز اتوار21 جون 2020 ء کو کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز تقریباً9 بجکر 26 منٹ پر ہوا اور تقریباً گیارہ بجے یہ اپنے عروج پر تھاجس کی وجہ سے تقریباً92 فیصد سورج چاند کی وجہ سے چھپ گیا تھایہ سلسلہ کراچی میں تقریباًتین گھنٹے بیس منٹ تک جاری رہا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید تنویر اقبال نے کہا کہ کراچی میں چاند زمین اور سورج کے مابین آنے کی وجہ سے92 فیصد سورج جبکہ گوادر اور سکھر میں 98 فیصد سورج چاند کی وجہ سے چھپ گیا تھااور گوادر اور سکھر میں یہ ایک دائرہ(Ring) نمانظر آیاجسے ہم آگ کا چھلہ کہتے ہیں۔
جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصدگاہ میں حال ہی میں نصب ہونے والی 16 انچ میڈ ٹیلی اسکوپ کے ذریعےآج جب چاند زمین اور سورج کے مابین آنے کی وجہ سے سورج کا ایک بڑا حصہ چاند کی وجہ سے چھپ گیا تھا،اس فلکیاتی منظر کو وہاں پر موجود،اساتذہ،طلبہ،میڈیاکے نمائندوں اور دیگر افراد نے دیکھا۔

Share this article

Leave a comment