کیلیفورنیا: امریکا کی مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ کمپنی فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل صارفین کیلئے ڈارک موڈ متعارف کرائے گی۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر پرویب سائٹ کا ڈارک موڈلانچ کرنے کے بعد اب اسے موبائل صارفین کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ ڈارک موڈ آنے سے فون کی بیٹری کو بھی ممکنہ فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر، ٹویٹر اور حتیٰ کے گوگل بھی صارفین کیلئے ڈارک موڈ متعارف کرا چکی ہیں لیکن فیس بک کی جانب سے ابھی تک یہ اقدام نہ اٹھانا حیران کن تھا۔ ایسے صارفین جن کے پاس فیس بک کا ڈارک موڈ موجود ہے وہ سوشل میڈیا پر اس کے اسکرین شاٹس شئیر کر رہے ہیں۔
بہت سے فیس بک صارفین ڈارک موڈ پر منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ لوگوں کو سیاہ رنگ کے پس منظر میں سفید متن کو پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اندھیرے میں ڈارک موڈ یقینی طور پر چکا چوند کو کم کرتا ہے۔