Thursday, 28 November 2024


آن لائن کلاسز، طلبا کوکمپیوٹرسازوسامان کی کمی کاسامنا

کراچی : کورونا وائرس کےخطرات کےپیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سےآن لائن کلاسز کے آغاز کے بعد مارکیٹس سے کمپیوٹر کے سامان خاص کرلیپ ٹاپ، کیمرے،ما ئیک اور ہیڈ فونز غائب یا مہنگے داموں فروخت ہونے سے والدین اور طلباء پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
 
جس کی وجہ طلب میں اضافہ اورکمپیوٹر کے سامان کی پیداوار اور درآمدات میں کمی کا ہونا بتایا جارہا ہے۔
 
دوسری جانب والدین جہاں بچوں کو آن لائن کلاس میں دی جانیوالی تعلیم سے غیرمطمئن نظر آتے ہیں وہیں کمپیوٹر کے سازوسامان مہنگے ہونے سے والدین دہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود بھاری فیسوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بچوں کو آن لائن کلاس کےحصول کے لئےلیپ ٹاپ اور ہیڈفون کا مہنگے ہوجانا اور انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری سازوسامان کی من مانی قیمت وصول کرنے کیخلاف کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
 
والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا جلدحل نکالا جائے تاکہ بچوں کی آن لائن کلاسز میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں۔

Share this article

Leave a comment