Thursday, 28 November 2024


پاکستانی طالبعلم نےنیشنل ہسٹری ڈے 2020 کاعالمی مقابلہ جیت کرقوم کاسرفخرسےبلندکردیا

لاہور : 14 سالہ پاکستانی طالبعلم شعیب جمیل نے امریکا میں منعقدہ نیشنل ہسٹری ڈے 2020 کا عالمی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
 
شعیب جمیل کا تعلق ڈسکہ سے ہے ، نیشنل ہسٹری ڈے 2020 کا عالمی مقابلہ 30 جون کو واشنگٹن میں ہوا جس میں امریکا اور دیگر ملکوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
 
رواں سال مقابلے کا موضوع ‘‘تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ’’تھا ۔
 
شعیب جمیل کو 2019 میں اس مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا، تین دیگر منتخب غیر ملکی طلبہ کیساتھ شعیب کا گروپ بنایا گیا تھا۔
 
شعیب نے تینوں ساتھیوں کی مدد سے دیئے گئے موضوع پر ایک آرٹیکل لکھا جس پر انہیں پہلا انعام دیا گیا۔
 
شعیب جمیل کا کہناتھا وہ نمایاں کامیابی پر بہت خوش اور اپنی کامیابی ملک کے نام کرتے ہیں۔
 
یاد رہے کہ ‘‘رینبو چلڈرن آف گاڈ’’ کے نام سے ہر سال یہ مقابلہ امریکا میں منعقد ہوتا ہے ، رواں سال کورونا کی وجہ سے پراجیکٹ کے بجائے منتخب شدہ طالب علموں سے آرٹیکل منگوائے گئے تھے ۔

Share this article

Leave a comment