Friday, 29 November 2024


دنیاکی تیزترین کارانتہائی سستی ترین قیمت میں فروخت

بیجنگ: چینی کمپنی نے دنیا کی ارزاں ترین کار تیارکرلی ہے جس کی قیمت صرف 930 ڈالر ہے اور اسے گھر بیٹھے آرڈر کیا جاسکتا ہے جس کے بعد یہ آپ کے پتے پر ارسال بھی کی جاسکتی ہے۔

اس کار کا نام ’چینگلی‘ رکھا گیا ہے اور اسے چینگ زو ژائلی کار انڈسٹری نے تیار کیا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ برقی کاروں کی جانب متوجہ ہورہے ہیں۔ اس وقت چینگلی کار کا چرچا عام ہے جس پر آن لائن بات کی جارہی ہے۔ پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے جبکہ طاقتور اور بڑی بیٹیوں کے ساتھ اس کی قیمت 1200 ڈالر ہے جو دو لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ 

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کی سستی ترین برقی کار ہے جو جیب پر بھاری نہیں اور اس کی قوت ایک ہارس پاور سے کچھ زائد ہے لیکن یہ زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ لیکن اس قیمت میں بھی گاڑی کے اندر دیگر اہم لوازمات شامل ہیں جن میں ایئر کنڈیشننگ، سسپینشن، ہیٹر، ریڈیو اور ریورس کیمرہ بھی لگا ہوا ہے۔ لیکن اس کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ آن لائن آرڈر دیجئے اور کار آپ کے گھر تک پہنچادی جائے گی۔

اس کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ پر جائیں اور آن لائن آرڈر دیدیجئے جبکہ یہی کار اب علی بابا ویب سائٹ پر بھی فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ اس کار کی لمبائی ڈھائی میٹر، چوڑائی ڈٰیڑھ میٹر اور بلندی 1.80 ہے۔ ایک مرتبہ بیٹری چارج کرنے پر آپ 40 سے 100 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتے ہیں۔ اس میں 800، 1000 اور 1200 واٹ کی بیٹریاں لگ سکتی ہیں جو اپنے لحاظ سے 7 تا 10 گھنٹے میں چارج ہوتی ہیں۔

کار کے سب سے کم خرچ ورژن میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ تین نشستوں والی کار کی قیمت 1500 ڈالر رکھی ہے۔ نت نئی کاروں پر تبصرہ کرنے والے بلاگر جیسن ٹورچنسکی نے اس پر ویڈیو بنائی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رقم کم ہے اور خود کار بھی محدود خواص رکھتی ہے۔ اگرچہ اس کی قیمت گالف کے میدانوں کی کار سے بھی آدھی ہے لیکن یہ ڈھلواں سطح پر نہیں چڑھ سکتی ۔

 

دیگر ناقدین نے اسے نہایت کم قیمت پر ایک ماحول دوست ایجاد قرار دیا ہے۔

  

Share this article

Leave a comment