Thursday, 28 November 2024


ملک دشمن عناصرکے کمزورعزائم کو ناکام بنانے کےلئے قوم کو متحد ہونا ہے، شہباز شریف

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کو متحد ہوکرملک دشمن عناصرکےعزائم کو ناکام بنانا ہے لہزا متعلقہ ادارے محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔

 محرم الحرام کے دوران صوبے میں سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، پولیس افسران اوردیگروزرا نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے  کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جائے۔اور اشتعال انگیز تقاریراور گفتگو کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

شہباز شریف نےمزید کہا کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں کیونکہ موجودہ صورت حال میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنا لازمی اور ہے  ہم سب کو متحد ہوکر ملک دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

Share this article

Leave a comment