Friday, 29 November 2024


وائس چانسلرسینیٹ کی ہدایات کی روشنی میں اپنےفرائض انجام دےرہےہیں

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے ترجمان نے یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دےدیا۔ انکا کہنا ہے کہ وائس چانسلر سینیٹ کی ہدایات کی روشنی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا ایسے افراد پھیلا رہے ہیں جوجامعہ میں گز شتہ کئی عرصے اقربا پروری، مالی بے ضابطگیوں سے  ناجائز ذرائع سے ترقیاں کرانے اور ناقابل فہم الاؤنسز کی مد میں خطیر رقم کی خورد برد میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ میں متعدد پیرا تحریر کیے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ یونیورسٹی میں مالی و تعلیمی نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں نشاندہی کیے جانے والے افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق کارر وائیاں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی، تحقیقی اور مالی استحکام پیدا کرنے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مشکل اقدامات سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی میں مستقل شیخ الجامعہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت اور یونیورسٹی کے چانسلر کی جانب سے سینیٹ کے 42 ویں اجلاس کی روداد کی منظوری دیے جانے کے بعد تلاش کمیٹی قائم ہو چکی ہے۔

Share this article

Leave a comment