Thursday, 28 November 2024


کورونا کےباعث سرسیدیونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب سادگی سےمنائی گئی

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یومِ آزادی کی تقریب سادگی سے منائی گئی۔ جس میں صحت کے حوالے حفاظتی اقدامات کا پورا خیال رکھتے ہوئے چند مخصوص شخصیات نے شرکت کی ۔
 
اس موقع پرسرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان، کموڈور (ر) سلیم صدیقی و دیگر کے ہمراہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔
 
اس مووقع پرچانسلرجاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرارسید سرفراز علی اور کموڈور (ر) سلیم صدیقی نے پودالگاکر شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔
 
چانسلرجاوید انوار نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے ۔ سن 1947ء میں آج کے دن برصضیر کے مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا ۔ آج کے دن نہ صرف ہم اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہیں بلکہ اپنے قومی محسنوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں ۔انہوں نےمزید کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک مرتبہ علیگڑھ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ تشکیلِ پاکستان کا اولین مقصد ایک ایسے جدید معاشرہ کا قیام تھا جو اسلام کی روح کے عین مطابق ہو ۔ تعلیم معاشرتی زندگی کی روح ہے ۔ سرسید احمد خان نے قیام پاکستان سے قبل ہی برصغیر کے مسلمانوں کو حصولِ علم کی طرف راغب کرنے کی تحریک کا آغاز کردیا تھا ۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ علم کے بغیر ترقی ناممکن ہے
 
اس یادگار موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے تجربے اور تدبر اور ان کی بے مثال لیڈر شپ کی وجہ سے مسلمانانِ ہند نے اپنے لیے ۴۱;241;اگست ۷۴۹۱ء کو ایک آزاد ملک پاکستان حاصل کیا ۔ بالخصوص طلباء پر جو مستقبل کے قومی معمار ہیں ۔ انھیں ڈسپلن، تعلیم اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت سے آراستہ ہونا چاہیئے ۔
 
اختتامِ تقریب پر معروف نعت خواں محمود الحسن اشرفی نے ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی

Share this article

Leave a comment