Friday, 29 November 2024


آزادی ہمارے بزرگوں اورآباؤاجدادکی لازوال قربانیوں اورجدوجہدکانتیجہ ہے

کراچی: جامعہ کراچی میں پاکستان کی 73ویں یوم آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد حمد ونعت پیش کی گئی،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شیخ الجامعہ نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا
 
جامعہ کراچی کی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زارپر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے جوہمارے بزرگوں اور آباو اجداد کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
 
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھی اس پاک سرزمین کی حفاظت کریں گے،ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستانی کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں۔پاکستان کے قیام کا مقصد صرف ایک خطے کا حصول نہیں تھا بلکہ ہم ایک ایساملک بناناچاہتے تھے جہاں پر تمام لوگ آزادی،اپنے حقوق،انصاف اور پرامن طریقے سے رہ سکیں۔ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار اداکرنا چاہیئے اورقائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو ہرطرح کی مذہبی آزادی اور حقوق حاصل ہے
 
مقبوضہ کشمیر کےحوالےسےوائس چانسلرنےاپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےکہا کہ میں بہادر کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں جن کے حوصلے گذشتہ سات دہائیوں سے بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کے سامنے پست نہیں ہوئے بلکہ ان میں جذبہ آزادی اور تیزی سے پروان چڑھ رہاہے اور ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
 
تقریب میں تمام روئسائے کلیہ جات،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرسلیم شہزاد،صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 
اس موقع پر جامعہ کراچی کے دفترمشیر امورطلبہ کی میوزک سوسائٹی کی طرف سے تیارکردہ ملی نغمہ”زمینِ وطن“بھی ریلیزکیاگیاجس کو حاضرین نے بیحد سراہا۔

Share this article

Leave a comment