Friday, 29 November 2024


نائجیریا کے ایک گاؤں پر بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کا حملہ

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) شمال مشرقی نائجیریا کے ایک گاؤں میں گھروں اور مساجد پر بوکو حرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔کوکاوا گاؤں کے ایک شخص کولو نے جمعرات کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے کم از کم 97 افراد کو قتل کیا۔

ایک مچھیرے نے بدھ کو ہونے والے اس حملے میں اتنی ہی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔کولو نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان کے چچا کے خاندان کو ختم کر دیا۔ انہوں نے چچا کے پانچ بچوں کو مارا اور پورے گھر کو نذر آتش کر دیا۔ ایک اور عینی شاہد بابامی الحاجی کے مطابق، 50 سے زائد جنگجوؤں نے بدھ کی شام گاؤں پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں سے سب سے پہلے مختلف مسجدوں میں افطار کے بعد نماز مغرب میں مشغول نمازیوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا خواہ وہ نوجوان ہوں یا بچے۔ ایک جانب کچھ دہشت گرد لاشوں کو نذر آتش کر رہے تھے تو دوسری طرف متعدد جنگجو گھروں میں داخل ہوئے اور کھانا بنانے میں مشغول خواتین پر بلا امتیاز فائرنگ کر دی۔

Share this article

Leave a comment