Thursday, 28 November 2024


ہماری انتھک کوششیں رنگ لےآئیں، وفاقی وزیرتعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے طلبہ کو نئے گریڈز کا اعلان کرنے کی خوشخبری سنادی۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم شفقت محمود نےگزشتہ روزٹوئٹ کیا جس میں انہوں نےکہا کہ ہماری انتھک کوششیں رنگ لے آئیں، کیمبرج نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکولوں کی جانب سے پیش کردہ گریڈ سے کم گریڈ نہیں دے گا اور کیمبرج جلد ہی نئے گریڈز کا بھی اعلان کرے گا۔

کیمبرج نے اعلان کیا ہے کہ جون 2020 میں دیے جانے والے گریڈز اسکولوں کے تجویز کردہ گریڈ سے کم نہیں ہوں گے، گزشتہ ہفتے دیے جانے والے نتائج میں جہاں حاصل کردہ گریڈ تجویز کردہ گریڈ سے زیادہ ہوئے، وہاں بڑا گریڈ لاگو ہوگا۔ نئے گریڈز جلد ہی یونیورسٹیوں اور داخلہ دینے والے اداروں کو ارسال کیے جائیں گے، نئے گریڈز کیمبرج انٹرنیشنل ڈائریکٹ پر بھی پوسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہےگزشتہ روز لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اے اور او لیول کے طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
جس میں طلبہ کا کہنا تھا کہ گریڈ جاری کرنے کے لیے طلبہ کی تعلیمی قابلیت جانچنے کا جو معیار ہے اس میں خامیاں ہیں جس کے باعث 60 فیصد طلبہ کو کم گریڈ جاری کیے گئے۔

Share this article

Leave a comment