Thursday, 28 November 2024


سائنس فکشن طرز کا نیا سیاحتی ’ایکن سٹی‘ تعمیر کرنے کا اعلان

شہرہ آفاق افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے سائنس فکشن طرز کا نیا سیاحتی شہر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 اگست کو ایکن نےاپنے آبائی ملک سینیگال کے ایک مقام کا دورہ کرنے کے بعد وہاں سائنس فکشن طرز کا نیا سیاحتی ’ایکن سٹی‘ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

گلوکار ایکن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر نئے سیاحتی شہر کی تعمیر میں 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 10 کھرب روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ نئے شہر کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال کے اوائل میں ہوگا جب کہ ایکن کے اس نئے شہر کو ہالی وڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ میں دکھائے گئے سائنس فکشن افریقی مقامات کی طرح بنایا جائے گا۔

افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے بتایا کہ وہاں کی علیحدہ کرپٹو کرنسی ’ایکوائن‘ بھی ہو گی جب کہ ’ایکون سٹی‘ میں علیحدہ اسپتال، پولیس اسٹیشن، علیحدہ تعلیمی نظام اور کئی سیاحتی پوائنٹس بھی ہوں گے۔

دوسری جانب ’ایکن سٹی‘ میں ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں براعظم افریقا کے 54 ممالک کی ثقافت کو پیش کیا جائے گا، یعنی اس ہوٹل کے کمروں کو تمام افریقی ممالک کی ثقافتی طرز پر سجایا اور تعمیر کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment