Thursday, 28 November 2024


شرح خواندگی میں اضافےکےلئےقومی زبان کوذریعہ تعلیم بناناضروری ہے

لاہور: نجی اسکول میں "یکساں نظام و یکساں نصاب تعلیم " کےموضوع پرسیمینارمنعقدکیاگیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی ، استحکام اور یکجہتی کے لئے ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر میاں اکرم کاکہناتھا کہ اس وقت بعض لوگ حکومت کو یکساں نصاب کے فیصلے سے ڈی ٹریک کرکے اس کے نفاذ کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم یکساں نصاب کی حمایت کرتے ہیں مگر اس میں مسلم شناخت کو برقرار نہ رکھا گیا تو اساتذہ سخت مزاحمت کریں گے ۔

پروفیسر ریاض محبوب نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے لئے قومی زبان اردوکو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے ۔ سینئر ہیڈ ماسٹر ممتاز احمد خاں ، خالد منور حسین اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آ فیسر سید شہزاد علی بخاری نے بھی خطاب کیا۔

Share this article

Leave a comment