Friday, 29 November 2024


فزیوتھراپی کےعالمی دن کےموقع پرآن لائن ورچوئل سیمنارکاانعقاد

کراچی:ضیاالدین یونیورسٹی کی جانب سے فزیوتھراپی کے عالمی دن کے حوالے سےروڈ ٹو ریکوری: فزیوتھراپی ان ریہیبلیٹیشن اینڈ کووڈ 19 کے موضوع پر آن لائن ورچوئل سیمنار کا انعقاد کیا گیا

جس کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر کے فزیوتھراپسٹ کے کام کو سراہنا اور کورونا کے اس خطرناک دور میں جس طرح فزیوتھراپسٹ نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا کام جاری و ساری رکھا اس کو دنیا کے سامنے لانا تھا

اس موقع پر ضیاالدین کالج آف ریہبلیٹیشن سائنسز کی پرنسپل ڈاکٹر سمیرا فارقی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کی ضرورت تقریبا اکثر و بیشتر مریضوں کو رہتی ہے اور اس کا تعلق براہ راست مریض کو چھونے سے ہے لہذا کورونا وبا کی وجہ سے شعبہ فزیوتھراپی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان بھر میں وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے فزیوتھراپی کی آن لائن مشقیں بھی کروائی جاتی رہی ہیں
انہوں نے مزید کہاکہ خوش قسمتی سے پاکستان میں کافی بڑی تعداد میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات شعبہ فزیکل تھراپی میں دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں ۔

ورچوئیل سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سندھ بھر سے کرونا کے نمائندہ دبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے طب کی دنیا میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لئے حکومتی سطع پر ٹیلی میڈیسن متعارف کروانے کی کوشش کی گئی جو شہری علاقوں میں تو کامیا ب ہوگئی مگر دیہی علاقوں میں وسائل کی کمی، ٹیکنالوجی کے نہ ہونے، ناخواندگان کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکا۔

ڈپارٹمنٹ آف ریہیبلیٹشن سائنسز ڈاکٹر ضیاالدین ہسپتال کے کلنیکل ہیڈ ڈاکٹر عابد مہدی کاظمی نے کہا ہےساتھ ہی ساتھ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے فزیو تھراپسٹ نے انتہائی بہادری اور دلیری کے ساتھ اس مشکل وقت کا مقابلہ کیا اور یہ جانتے ہوئے کہ یہ وبا کس حد تک خطرناک ہے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات پیش کیں ۔

Share this article

Leave a comment