Friday, 29 November 2024


خصوصی طلبہ کےسالانہ امتحانات برائے 2020 کےنتائج کااعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے خصوصی طلبا و طالبات کےسالانہ امتحانات برائے2020 کے نتائج کااعلان کردیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سعید الدین نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر و پرائیوٹ اور قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کااعلان کردیا۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس 8583 پر بھی دیکھےجاسکتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ رواں سال امتحانات منسوخ ہونے کے باعث صرف ان طلبا طالبات کوپروموٹ کیاگیاہے جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے، انہوں نے مزیدکہاکہ وہ طلبا طالبات وہ طلبا و طالبات جو نہم جماعت 2019میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبر دےدیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو ایک یادوپرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یااس سے زیادہ تھے انکو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دیئے گئے ہیں۔
 
جبکہ 60فیصد سے کم نمبر والے امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دے کر پروموٹ کردیا گیاہے۔ تمام جنرل ریگولر و پرائیوٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99.49 فیصد رہا۔ اسی طرح قوت سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے نتائج کی کامیابی کاتناسب 100 فیصد رہا
 

Share this article

Leave a comment