Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی کے نئےاصول و ضوابط جاری

جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کھولنے سے قبل طلباو طالبات کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔
کوویڈ 19 ایڈوائزری محکمہ صحت سندھ کے تحت ایس او پیز کی روشنی میں بنائی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جو غیر ملکی طلبا و طالبات 15 روز قبل کراچی آئے ہیں وہ اپنا کوویڈ ٹیسٹ کراکر رپورٹ جامعہ کراچی میں جمع کرائیں، اگر کورونا وائرس کی کسی طلبا کو علامات ہیں تو انہیں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایڈوائزری کے مطابق جن طلباکو سینے کا انفیکشن ہے وہ جامعہ نہ آئیں، جامعہ کراچی میں مجمع لگانے یا ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے ، کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے تک سیمینارز اور امتحانات نہیں ہوں گے جبکہ لائبریری میں طلباو طالبات کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی، لائبریری سے جاری کتابوں کی مدت پانچ روز کردی گئی ہے ۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ جامعہ کراچی میں طلباو طالبات سمیت عملے کو بھی کہا گیا ہے کہ ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے جبکہ امتحانات اور کلاسز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا ۔

طلباو طالبات سمیت تدریسی و غیر تدریسی عملہ ماسک کا استعمال لازمی کرے گا۔ ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے باعث جامعہ کراچی کلینک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment