Thursday, 28 November 2024


برطانیہ میں اسکول سےبچوں کوواپس بھیجنےپرجمائمہ کاردِ عمل

لندن (ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد برطانیہ میں اسکول کھلنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ در پیش ہے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھل گئے اور میں خود بہت سے بچوں کو جانتی ہوں جنہیں اسکول سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ انہیں نزلہ زکام جیسی علامات ظاہر ہورہی تھیں۔‘

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی،عمران خان

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ علامات ظاہر ہونے پر بچوں کو 2 ہفتے کے لیے قرنطینہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے والدین کو بھی ان سے الگ تھلگ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔‘

انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’چونکہ ہمارے پاس کوئی ٹیسٹنگ سہولت موجود نہیں ہے تو یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ وہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا پھر سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہورہا ہے۔‘

Share this article

Leave a comment