Thursday, 28 November 2024


ایچ ای سی کابلوچستان اورفاٹاکہ ہونہارطالبعملوں کےلئےاسکالرشپ کااعلان

اسلام آباد :  ہائر ایجوکیشن کمیشن نےبلوچستان اور فاٹا فیز II کے طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع دینے کااعلان کردیاہے ۔
بلوچستان اور فاٹاسے تعلق رکھنےوالےایسے طالبعلم جو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ سرکاری / نجی شعبے کی جامعات / ڈگری ایوارڈ دینے والے اداروں میں انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنا آن لائن فارم دیئے گئے لنک پر جمع کراسکتے ہیں  https://bit.ly/35UyJse  

یا مزید معلومات کے لئے وزٹ کرسکتے ہیں
 https://bit.ly/2ZP1XFa  

اسکالرشپ حاصل کرنے والے امیدوار کےلئےلازم ہے کہ درخواست کنندہ نےمساوی تعلیم کے 12 سال 60٪% نمبر کے ساتھ پاس کیا ہو،22 سال سے زائد عمروالےطالبعلم اور اپنے موجودہ امتحانات کے نتائج کےمنتظر امیداوار اس موقع کےلئے نااہل ہیں ۔

اس منصوبے کے تحت "بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع کی فراہمی (فیز- II)" ، بیچ -5 کے تحت تعلیمی سال 2020-21 کے لئے تعلیمی سال کے لئے وظائف پیش کیے جارہے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر ہے۔

Share this article

Leave a comment