Thursday, 28 November 2024


حکومت،اسکولزانتظامیہ اوروالدین مل کرہی تمام صورتحال کو بہتربناسکتے ہیں

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا اجلاس ہوا

اجلاس میں 28 ستمبر سے تمام کلاسز کی تعلیمی سرگرمیوں کے شروع ہونے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیر تعلیم سعید غنی کاکہنا تھاکہ ہم نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات کی ہے۔ 28ستمبر کے بعد جو بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

انہوں نے مزید بتایاکہ کچھ نجی تعلیمی اداروں میں حکومت کے واضح احکامات کے باوجود چھوٹے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی تھی، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ایس او پیزکےمعاملے پرپرائیویٹ اسکولز اس سلسلے میں مکمل سپورٹ کریں اگر کوئی نجی اسکول ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کرتا تو خود ایسوسی ایشن بھی ان کے خلاف ایکشن لیں۔ہمارا اولین مقصد بچوں کو اس وبا سے بچانا ہےبچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اہم ہے اور صحت کے معاملے پر کسی قسم کا ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے

جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکے عہدیدران کا کہنا تھاکہ تمام پرائیویٹ اسکولز نے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کردیا ہےہم نے اپنے تمام ممبران کو اس حوالے سے واضح پیغام جاری کردیا ہے کہ وہ ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے دیں اور ہم نےتمام نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے تحت مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کردیا ہے

اجلاس کے آخر میں سعید غنی نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکے عہدیدران کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہناتھا کہ مجھے خوشی ہے کہ نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔ حکومت، اسکولز انتظامیہ اور والدین مل کر ہی تمام صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

Share this article

Leave a comment