Thursday, 28 November 2024


تمام پرائیویٹ اسکولزاپنےطلباوطالبات کوممکنہ حدتک فیس میں کمی کردی

کراچی : آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایسوسی ایشن سندھ،پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ اورآل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس گزشتہ روز ہوئی
 
پریس کانفرنس میں نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کاکہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی باہمی مشاورت اور معاونت سے تعلیمی ادارے کھولے جانے کے لئے جو موڈیفائیڈ SOPsجاری کئے گئے ہیں وہ تمام تعلیمی اداروں کو اس تاکید کے ساتھ بھیجے گئے ہیں کہ ان SOPs پر انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ عمل درآمد کیا جائیگا۔ تمام بچے گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے۔اسکولز کا تمام اسٹاف بھی تمام وقت ماسک پہنے گا، بچوں کے داخلے کے وقت ٹیمپریچر چیک کیا جائیگا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائیگا۔سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اسکولز بچوں کو شفٹ میں یا متبادل دنوں میں بلائیں گے، اسکولز کی عمارتیں اور کلاسز، رومز Disinfactکروائے جا چکے ہیں، اور مزید Disinfactکرانے کا سلسلہ جاری رہے گا
 
کسی بھی طالب علم یا اسٹاف کی طبیعت ناساز ہونے یا کسی قسم کی علامات ظاہر ہونے پر اسے چھٹی دے دی جائیگی۔جبکہ اسمبلی،بریک ٹائم، اسپورٹس پیریڈ اور کھانے پینے کی کینٹین نہیں ہوں گی۔والدین بچوں کو گھر سے ماسک، پانی کی بوتل اور لنچ لے کر بھیجیں گے۔تمام اسکولز والدین سے متعلق SOPs ان تک تحریری طور بھجوا دیں گے،جبکہ اساتذہ کوSOPsکے ساتھ تدریس کی تربیت دی جارہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ایسے بچے جن کے والد کاانتقالCOVID-19کی وجہ سے ہو گیا ہے ان کی فیس مکمل طور پر معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپکے علم میں ہے کہ پرائیویٹ اسکولز مستحق طلبا و طالبات اور شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں۔
 
انہوں نےمزیدکہاکہ یہ بھی آپکے علم میں کہCOVID-19کے دوران والدین اپنی پریشانی کے سبب کئی مہینوں کے فیس نہیں جمع کرا سکے ہیں۔جس کے لیے ہم تمام ایسوسی ایشنز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکولز اپنے طلبا و طالبات کو ممکنہ حد تک فیس میں رعایت اور اقساط کی سہولت دیں گے۔
 
اسٹیرنگ کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز کے رجسٹریشن آرڈیننس کے مطابق تمام اسکولز نئے داخلوں کے لیے والدین سے School Leaving Certificate طلب کرنے اور والدین School Leaving Certificate دینے کے پابند ہوں گے۔
۔ والدین اسکولوں سے تعلیمی عمل کی مستقل بحالی کے لیے اور SOPsپر عمل درآمد کے لیے اسکول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔
 

Share this article

Leave a comment