Thursday, 28 November 2024


آئی فون 12 کی نئی قیمت کیاہوگی؟

دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا انتظار ہے جو کہ رواں سال عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

آئی فون 12 کے حوالے سے آئے روز لیکس سامنے آرہی ہیں جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل 13 اکتوبر 2020 کو آئی فون 12 لانچ کرے گی۔

اب حال ہی میں وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں نے امریکا کے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ وہ یہ توقع کر رہے ہیں کہ آئی فون 12 کی قیمت آئی فون 11 کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ مہنگی ہوگی۔

بینک آف امریکا کے تجزیہ کار وامسی موہان کا کہنا تھا کہ اس سال آئی فون 12 کی قیمت 100 ڈالر تک مہنگی ہوگی کیونکہ اس ماڈل میں سپر فاسٹ 5 جی کنیکٹیویٹی کا بھی اضافہ ہوگا۔

تاہم آئی فون 12 کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اگر آئی فون 12 کی قیمت کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی یہ باتیں درست ثابت ہوتی ہیں تو پھر آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہوگی جب کہ آئی فون 12 کے پرو ورژن کی قیمت 1099 ڈالر تک ہوگی۔

Share this article

Leave a comment