Friday, 29 November 2024


وزیرتعلیم ومحنت سندھ سعیدغنی کا ٹھٹھہ کےگورنمنٹ بوائزہائی اسکول کادورہ

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ٹھٹھہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے اسکول میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے اسکول میں سینیٹائزر ، ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کلاسوں میں سماجی فاصلے کا فقدان ہے اس کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

تمام اساتذہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تدریسی عمل سے قبل 2 سے 3 منٹ تک بچوں کو ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں. اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پر ہر صورت حاضر رہیں۔

Share this article

Leave a comment