Thursday, 28 November 2024


سینٹرل سپیرئیر سرو سز 2021 کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں (سی ایس ایس) سینٹرل سپیرئیر سرو سز 2021 کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر سے تمام تر امیدوار جو سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ 5 اکتوبر 2020 سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن 3 نومبر تک کراسکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کو لازمی دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ہیڈ کوارٹر میں 13 نومبر 2020 سے پہلے جمع کروانا ہوگی۔

گریجویشن میں سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے 21 سے 30 سال کے بعد مرد و خواتین بشمول خصوصی افراد امتحانات دینے کے اہل ہوں گے جب کہ خصوصی افراد کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت ہوگی۔

سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طالبات اس ویب سائٹ سے
 http://www.fpsc.gov.pk فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات 18 فروری 2021 سے ملک کے 19 شہروں میں ہوں گے جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گلگت، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment