Friday, 29 November 2024


انٹرمیڈیٹ کالجزکوڈگری کالجز کادرجہ دےدیاگیا

کراچی: کراچی کے 58انٹرمیڈیٹ کالجوں کومحکمہ کالج ایجوکیشن نے ڈگری کالج کا درجہ دیدیا ہے جن میں لڑکیوں کے 35 اور لڑکوں کے 23 کالجزشامل ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالباری اندھر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کالجوں کے سربراہان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 15 دنوں میں گریجویشن تک کی تعلیم دینے کے حوالے سے جامعہ کراچی سے الحاق کا عمل شروع کردیں ،عارضی طور پر ڈگری درجہ کا الحاق حاصل کرنے کی کوشش کریں اورایک سے دوماہ میں الحاق کا عمل مکمل کرلیا جائے ۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ کالجوں میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک 13، دخترمشرق گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج صفورا گوٹھ،شہید بینظیر گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج منظور کالونی، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج محمود آباد، جان محمد بروہی گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن معمار، گورنمنٹ ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی نمبر 5، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلزار ہجری، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کورنگی نمبر ڈھائی ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر 11.B نارتھ کراچی، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قصبہ کالونی ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج 11.C اورنگی ٹاؤن ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج7C ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج, 15Cودیگرشامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment