Thursday, 28 November 2024


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیلئےایک ارب 43 کروڑ 67 لاکھ روپےبجٹ کی منظوری

لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزآف گورنرز کا 45واں اجلاس سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیلئے مالی سال21 -2020 کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔ رواں سال کیلئے اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 43 کروڑ 67 لاکھ روپے رکھا گیا ۔

بجٹ میں سٹی کیمپس کیلئے 92کروڑ 86لاکھ جبکہ جناح کیمپس کالا شاہ کاکو کیلئے 50کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔ ملازمین سے متعلقہ اخراجات کی مد میں 41کروڑ روپے جبکہ جاری اخراجات کیلئے 16کروڑ 88لاکھ روپے رکھے گئے ۔

رواں سال کے دوران ریسرچ پر 12کروڑ47لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ سالانہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 11کروڑ 65لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔اسکالر شپس اور دیگر وظائف کیلئے 4کروڑ 95لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔اسی طرح دیگر مدات میں بھی بجٹ مختص کیا گیا۔

Share this article

Leave a comment