Thursday, 28 November 2024


واٹس ایپ ویب" استعمال کرنےوالےصارفین کے لیے آسانی "

مانیٹرنگ ڈیسک : پیغام رسائی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ صارفین کی آسانی کے لیے ایپ میں آئے روز تبدیلیاں کرتی رہتی ہے اور اب جلد واٹس ایپ ویب میں ایک اور بڑی تبدیلی سامنے آنے والی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ حال ہی میں ایک نئی اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے جس سے واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بہت آسانی ہو جائے گی۔

واٹس ایپ اب ’واٹس ایپ ویب‘ پر بھی ویڈیو اور وائس کالنگ سپورٹ اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے جسے جلد صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔فی الحال واٹس ایپ پر صرف موبائل فون صارفین ہی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکتے ہیں لیکن اب اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب کا استعمال کرتے ہوئے بھی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ویب پر کال سپورٹ اپ ڈیٹ آئندہ آنے والے چند ہفتوں میں تمام تر لوگوں کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے گئے ہیں کہ یہ فیچر دکھتا کیسا ہو گا۔

اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی واٹس ایپ ویب پر کسی کی کال آئے گی تو فوراً ایک نئی ونڈو کھل جائے گی جس پر آپ کلک کر کے کال ریسیو اور ختم کر سکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment