Thursday, 28 November 2024


ایسی ایپ جوآپ سےپیسے بٹوررہی ہے

مانیٹڑنگ ڈیسک: اسمارٹ فون ایپس سوشل میڈیا صارفین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، نت نئی ایپس جہاں زندگی کو آسان بنا رہی ہیں وہیں کچھ ایپس ایسی بھی ہیں جو فائدے کی آڑ میں صارفین سے رقم بٹورنے کا کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر اس وقت سات ایسی فلیس ویئر ایپس موجود ہیں جو صارفین کو تین دن کی پرکشش آفرز دے کر ہفتہ وار آپ کے اکاؤنٹ سے 30 ڈالر فیس چارج کرتی ہیں۔

اس ایپ کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارف کو سبسکرائب کرتے وقت سبسکرپشن چارجز کا پتہ نہیں چل پاتا اور وہ اسے سبسکرائب کرنے کے بعد بھول جاتے ہیں جس کے بعد ایپس ہفتہ وار صارف کے اکاؤنٹ سے براہ راست فیس چارج کرتی رہتی ہیں۔

ڈیجیٹل سیکیورٹی فرم کے مطابق جو صارفین بالخصوص بچے اور نوجوان ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے شرائط نہیں پڑھتے وہ اس دھوکا دہی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

سیکیورٹی فرم کی جانب سے ان ایپس کی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ان ایپس کو 10 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ایواسٹ کی جانب سے صارفین سے درخواست کی گئی ہے اگر آپ نے بھی یہ ایپس اپنے اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کر رکھی ہیں تو انہیں ڈیلیٹ کر دیں اور سبسکرپشن ختم کر دیں۔
دھوکا دہی کے ذریعے پیسہ وصول کرنے والی ایپس
اسکن، موڈ، میپس فار مائن کرافٹ پی ای
اسکن فار روبلوکس
لائیو وال پیپر ایچ ڈی اینڈ تھری ڈی بیک گراؤنڈ
ماسٹر کرافٹ فار مائن کرافٹ
ماسٹر فار مائن کرافٹ
بوائز اینڈ گرل اسکن
میپس اسکن اینڈ موڈ فار مائن کرافٹ

Share this article

Leave a comment