Thursday, 28 November 2024


سمندری طوفان نیلوفرپاکستان سے1170کلومیٹردوری پر

ایمز ٹی وی (کراچی) بحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا سمندری طوفان نیلوفر مزید شدت اختیار کر رہا ہے جبکہ پاکستان سے 1170 کلو میٹر دوری پر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیلوفر آئندہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عمان کے ساحل کی جانب بڑھے گا جس کے بعد بھارت اور سندھ کے ساحلی علاقوں کا رخ کرے گا، اس دوران ساحلی مقامات پر بدھ سے شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ سمندری طوفان 31 اکتوبر کو بھارتی گجرات اور سندھ کے سرحدی علاقوں کے قریب اختتام پذیر ہو جائے گا۔دوسری جانب سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment