Thursday, 28 November 2024


تعلیمی اداروں کی بندش کےفیصلےمیں وفاق المدارس سےمشاورت نہیں کی گئی

پشاور: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نےکہا ہے کہ کورونا وبا میں دینی مدارس بند نہیں کریں گے۔

مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے جامعہ زبیریہ پشاور کا دورہ کیا اور مدرسے کے طالب علموں سے ملاقات کی۔

قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مدارس بند نہیں ہونگے کیونکہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے میں وفاق المدارس سے مشاورت نہیں کی گئی۔

Share this article

Leave a comment