Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی اورسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کےمابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: جامعہ کراچی اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔
جامعہ کراچی اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مذکورہ معاہدے کا مقصد دونوں جامعات کے باہمی اشتراک سے مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کو فروغ دینا اور کمرشلائزکرناہے اورجامعہ کراچی کے انکیوبیشن سینٹر میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلبہ کو بزنس آئیڈیاز کے ساتھ ساتھ تربیت فراہم کرنا ہے۔علاوہ ازیں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباوطالبات کو جامعہ کراچی میں موجود ریسرچ لیبز میں عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ لیب آلات کے حوالے سے آگاہی اور تربیت فراہم کرنا شامل ہیں۔

جامعہ کراچی کی طرف سے وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن نے جبکہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی عظمیٰ بتول نے دستخط کئے۔

دونوں جامعات مشترکہ طورپر ریسرچ پروجیکٹس کی فنڈنگ اور ریسرچ کی اشاعت کے لئے مل کر کام کریں گی۔دونوں جامعات کے مابین طلبہ،فیکلٹی ایکسچینج اور تربیتی سیشنز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دونوں جامعات کے اشتراک سے طلبہ کئے لئے جاب فیئر کے انعقادکو بھی یقینی بنایاجائے گا۔

Share this article

Leave a comment