Friday, 29 November 2024


معیاری ماڈل پیپرکی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ریسرچ سیکشن کےزیر اہتمام بورڈ کانفرنس ہال میں نیو نیشنل اسکیم آف اسٹڈیز کے اطلاق کے بعد دو روزہ ماڈل پیپر کی تیاری کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سعید الدین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس صوبہ سندھ میں درجہ نہم و دہم کی نیو نینشنل اسکیم آف اسٹدیز کےحوالے سے بہت اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں لہذا معیاری ماڈل پیپرکی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ نظام امتحانات میں بہتری لاناثانوی تعلیمی بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر ریسرچ سیکشن کے عملے کو ان کی اس بہترین کاوش پر مبارکباد دی اور ورک شاپ میں شریک ہونے والے ساءنس اور جنرل گروپ کے اساتذہ کی مہارت ، قبلیت اور صلاحیت کو سراہا جنہوں نے وبائی صورتحال کے باوجود اس سلسلے میں کام کیا اور معیاری ماڈل پیپرز کی تیاری کےلئے محنت اور مشاورت کے جذبے کے ساتھ اس ورکشاپ میں شریک ہوئے۔
مزید براں انہوں نے یہ بھی کہا درجہ نہم 2021 درجہ دہم 2022 اور آئندہ کےلئے ماڈل پیپرز کا اجراء ماہ دسمبر کے آخر تک ہوگا،
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے کہا کہ اساتذہ کے تعاون سے ہی ہم معیار تعلیم کو بہتر کرسکتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment