Thursday, 28 November 2024


بی ایس سی کے نتائج تاخیر کا شکار

لاہور: کالجوں نے پریکٹیکل امتحانات کے مکمل نتائج تاحال جامعہ کو نہیں بھیجے جس کے باعث بی ایس سی کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا ہےشعبہ امتحانات میں بی ایس سی کے امتحانی نتائج تیار ہیں اور4دنوں کے اندر امتحانی نتائج دینے کی پوزیشن میں ہیں

ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ کالجوں کی جانب سے اب بھی بی ایس سی کے عملی امتحانات کے نتائج بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ،سرکاری کالجوں نے 2مضامین کے عملی نتائج جامعہ کے شعبہ امتحانات کو اب تک ارسال نہیں کئے اس لئے یہ کہنا غلط ہو گا کہ بی ایس سی کے نتائج جاری نہیں کئے جا رہے ۔

انہو ں نے کہا کہ سرکاری کالجوں میں کورونا کی وجہ سے پریکٹیکل نہیں ہوئے ،اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کالجوں کی جانب سے مرحلہ وار بھیجے جانیوالے عملی امتحانات فوری اپ ڈیٹ کئے جا رہے ہیں ،کالجزکی جانب سے مکمل پریکٹیکل رزلٹ موصول ہوتے ہی بی ایس سی کے نتائج جاری کر دیں گے ۔

ا س سے قبل جامعہ کراچی کا شعبہ امتحانات بی اے اور بی کام ریگولر کے نتائج جاری کر چکا ہے جس کی مارکس شیٹس بھی کالجوں کو روانہ کی جا چکی ہے ۔

Share this article

Leave a comment