Thursday, 28 November 2024


5 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینزتاحال نہ مل سکے

کراچی: سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز میں میرٹ پر چیئرمین کی فوری تعیناتی کو یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ بورڈز و جامعات علم الدین بلو نے چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ بورڈز و جامعات کے 28 جولائی کے خط میں محکمہ داخلہ کے توسط سے مختلف چیئرمین بورڈز کے کردار کی تصدیق آئی بی، آئی ایس آئی اور اسپیشل برانچ سندھ پولیس سے کرانے کو کہا گیا تھا تاہم دو اداروں کی جانب سے کردار کی تصدیق سے متعلق رپورٹس موصول ہوچکی ہیں لیکن ایک ادارے کی رپورٹ تاحال موصول ہونا باقی جس کےباعث تاخیر ہورہی ہے چنانچہ ان دو اداروں کی رپورٹس کی بنیاد چیئرمین بورڈز کا تقرر کردیا جائے یا پھر تیسرے ادارے کی رپورٹ کا بھی انتظار کیا جائے۔

منتظر مختلف چیئرمین بورڈز کے کردار کی تصدیق آئی بی، آئی ایس آئی اور اسپیشل برانچ سندھ پولیس سے کرانے کو کہا گیا تھا تاہم دو اداروں کی جانب سے کردار کی تصدیق سے متعلق رپورٹس موصول ہوچکی ہیں لیکن ایک ادارے کی رپورٹ تاحال موصول ہونا باقی ہے چنانچہ باقی رہ جانے والی رپورٹ کے حصول کو جلد یقینی بنایا جائے۔

تاہم محکمہ داخلہ تیسرے ادارے کی رپورٹ تاحال حاصل نہیں کر پایا جس پر دو اداروں کی تصدیق کی بنیاد پر محکمہ بورڈز و جامعات کو نئی سمری بھیجنا پڑی۔

واضح رہے سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز جن میں میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی، سکھر تعلیمی بورڈ اور لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تین سالہ مدت گزشتہ سال یکم اکتوبر کو مکمل ہوچکی ہے اور اس وقت ساڑھے 14؍ ماہ سے یہ چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے طور پر کام کررہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment