Thursday, 28 November 2024


پنجاب حکومت کاسرکاری کالجزمیں لیکچرارزبھرتی کرنےکافیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں 2600 لیکچررز کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ سرکاری شعبے کے کالجوں میں تدریسی عملے کی کمی کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے جس کے لئےممکنہ طور پر پنجاب پبلک سروس کمیشن اگلے ماہ اشتہار کے ذریعے بھرتی عمل کا اعلان کرے گا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لیکچررز کی مستقل بھرتی کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔ کالجوں میں لیکچررز کی خالی آسامیوں پر مستقل تقرریاں کی جائیں گی۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے مطابق لیکچررز کی بھرتی کے لئے کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

مضامین کی فہرست محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارم بخاری کو سمری کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب سے ملے گی جس کے بعد کالجوں میں 2600 لیکچررز کی بھرتی کا عمل پنجاب پبلک سروس کمیشن شروع کرے گا۔

Share this article

Leave a comment