Thursday, 28 November 2024


اسنیپ چیٹ نےصارفین کےلیےایک نیاآگمینٹڈرئیلٹی فلٹرمتعارف

مانیٹرنگ ڈیسک:  مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے ایک نیا آگمینٹڈ رئیلٹی (حقیقت کو بڑھاکر بیان کرنے والا) فلٹر متعارف کروایا ہے جس کے تحت کسی بھی تصویر کو آپ بآسانی کارٹون کردار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

بڑی بڑی آنکھوں سے لے کر خوبصورت ہونٹوں تک مختلف کارٹون کردار انتہائی مبالغہ آمیز خصوصیات کی وجہ سے مقبول ہیں، چنانچہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک ایسا نیا اور دلچسپ فلٹر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ بھی کارٹون کرداروں کی طرح نظر آ سکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کا نیا فلٹرآپ کے چہرے کوکارٹون کردار میں تبدیل کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے۔

اسنیپ چیٹ انتظامیہ کے مطابق، اسنیپ چیٹ نے ایک کارٹون لینس تیار کیا ہے جو اسنیپ چیٹرز کو ان کی آنکھوں کے سامنے اپنے انوکھے حقیقی کارٹون میں تبدیل کر دیتا ہے

کیا آپ بھی اب تک بچپن میں دیکھے جانے والے کارٹون کرداروں سے اتنے متاثر ہیں کہ ان جیسا دکھنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اسنیپ چیٹ کا نیا فلٹر آپ کی یہ خواہش بآسانی پوری کر سکتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment