Thursday, 28 November 2024


ایپل صارفین کوایک نئی مشکل کاسامنا

ایپل صارفین کو اپنی ڈیوائس میں آئی او ایس 14.2 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بیٹری تیزی سے گرنے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نومبر میں آئی او ایس 14.2 ریلیز کیا تھا جس کے بعد متعدد صارفین کی طرف سے شکایات سامنے آئی ہیں۔

آئی فون کے پرانے ماڈلز آئی فون ایکس آر، آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس، آئی فون 7 اور آئی فون ایس ای (2020) میں بیٹری تیزی سے گرنے کی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب آئی پیڈ استعمال کرنے والے صارفین کا بھی کہنا ہے جب انہوں نے اپنی ڈیوائس میں آئی او ایس 14.2 اپ ڈیٹ کیا تو انہیں بھی بیٹری تیزی سے گرنے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ آئی او ایس 14.2 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ان کے فون کی بیٹری بہت تیزی سے گر رہی ہے، فون کی 50 فیصد بیٹری آدھے گھنٹے میں ہی ختم ہو جاتی ہے۔

Share this article

Leave a comment