Friday, 29 November 2024


پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نیٹ کی توسیع پرخصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی کے مابین تعلیم و تحقیق کے میدان میں مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں جامعات طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں مشترکہ تعلیمی و تحقیقی منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے منصوبوں کا اجرا کریں گے اور دو طرفہ اشتراک سے تعلیمی کورسسز بھی متعارف کریں گے ۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نےکہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم و تحقیق کے معیار میں بہتری لانے کے لئے ملکی و غیر ملکی جامعات کے ساتھ باہمی اشتراک عمل اور ملک کے دور دراز، پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نیٹ کی توسیع پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔

Share this article

Leave a comment