Friday, 29 November 2024


ایس ایم آئی یوکاتعلیم اورتحقیق کےمیدان میں باہمی تعاون کرنےپراتفاق

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور امریکی قونصلیٹ کراچی کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے میدان میں باہمی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گذشتہ دنوں دونوں حکام کے درمیان آن لائن میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایس ایم آئی یو کے وفد کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کررہے تھے۔

جبکہ امریکی حکام کی جانب سے پبلک افیئرز افیسر ایمی کرسچینز، کلچرل افیئرز افیسر جان ریٹیگن اور ڈپٹی کلچرل افیسر کیمرون تھامس شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں طرف سے مختلف معاملات پر اکیڈمک ریسرچ اور ایکسچینج پروگرام اور امریکی جامعات اور ایس ایم آئی یو کے درمیان تعلقات کو مزید بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

امریکی قونصل خانے کے حکام نے اس بات کا یقین دلایا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبعلموں کے فائدے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے امریکا میں کئی اسکالرشپس پروگرامز کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔ انہوں نے ایس ایم ائی یو کے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ امریکا میں ریسرچ اور تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائد ہ حاصل کریں۔

اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے جنوبی ایشیا کے تاریخی اور قدیم ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔

انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ امریکن قونصل خانہ امریکی پروفیسرز کو ایس ایم آئی یو سے ملانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں مزید رابطے قائم کرنے کیلئے ایس ایم آئی یوکی جانب سے ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment