Thursday, 28 November 2024


کوروناکےباعث سرکاری اسکولوں میں امتحان لینےکاطریقہ کارجاری

لاہور: کورونا کے باعث سرکاری اسکولوں میں امتحان لینے کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔ پروموشن کیلئے پچاس فیصد نمبر ہوم ورک اور پچاس فیصد ایم سی کیوز ٹیسٹ کے شامل کیے جائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نےسرکاری سکولوں میں طلبہ کے ٹیسٹ اور پاس کرنے کی نئی پالیسی تیار کرلی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق پنجاب ایگزامنیشن کمیشن (پیک )سوالات کا آ ئٹم بینک تیار کرے گا۔

پیک، تیسری سے آٹھویں جماعت کے امتحان کیلئے ایم سی کیو زپیپر فراہم کرے گا۔ اول اور دوئم کلاس کے بچوں سے زبانی سوالات پوچھے جائیں گے۔سوالات کے درست جواب دینے پر بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا۔

تمام کلاسز کو 100 ایم سی کیو زسوالات دیئے جائیں گے۔ایم سی کیوز کے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے۔امتحانات لینے کے حوالے سے اساتذہ کو فروری ،مارچ میں تربیت دی جائے گی۔

سوالیہ پیپر بذریعہ ای میل اسکولوں کو بھجوائے جائیں گے۔ نتائج کے حوالے سے بچوں کو رپورٹ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment