Thursday, 28 November 2024


ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کےوائس چانسلرکےلئےناموں کاانتخاب

کراچی : سندھ کےسرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کےلئےگزشتہ روز تلاش کمیٹی کےسربراہ ڈاکٹرعبدالقادرراجپوت کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا. حس میں ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کےوائس چانسلر کےلئے 3ناموں پراتفاق کرلیاگیا.

ڈاکٹرعبدالقادر کی زیرصدارت ہونے والےاجلاس میں تعلیمی امورکا تجربہ رکھنےوالے بیووکریٹ اورایڈیشنل چیز جنرل سیکریٹری بورڈزوجامعات علم الدین بلونےخصوصی شرکت کی.

اجلاس میں قائد چانسلر کےانتخاب کےلئے جن 9 امیدواروں کو بلایا گیاان میں ہائرایجوکیشن کمیشن کےسابق سربراہ ایگزیکٹوڈائریکٹرفتح محمدمری,ڈاکٹرصغیراحمدشیخ, ڈاکٹرعنایت اللہ راجپر, ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ, ڈاکٹرمنظور حسین سومرو, ڈاکٹرقمرالدین چاچڑ,  ڈاکٹرجان محمدکیریو, ڈاکٹررزاق مہر, ڈاکٹرجان محمدابراہیم اورڈاکٹرمحمدصفرمیرجیت شامل تھے. ان امیدواروں میں تین ناموں کاانتخاب کیاگیا ہے جن میں پہلےنمبرپرفتح محمدمری,  دوسرے نمبر پرڈاکٹرصفرمیرجیت اور ڈاکٹرعنایت اللہ راجپر کو تیسرے نمبر پررکھاگیا ہے. 

ان تینوں ناموں کووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوارسال کی جائے گی حس کےبعدوزیراعلی سندھ خود انٹرویو کرکے کسی ایک امیدوار کوبطورچیئرمین منتخب کریںنگے. 

اجلاس سےخطاب کرتےہوئےعلم الدین بلونےآئندہ ہفتے سندھ یونیورسٹی کےوائس چانسلر کےلئےموصول ہونےوالی درخواستوں کی اسکروٹنی کےلئے اجلاس بلانےکی ہدایت کی انہونی نےتلاش کمیٹی کےممبران کوہدایت کی کہ جامعات کےلئے قائد چانسلرز کی خالی اسامیوں کی تقرری کو بروقت یقینی بنایاجائے. 

Share this article

Leave a comment