Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی نے داخلہ فہرستیں جاری کردیں

کراچی: جامعہ کراچی نےتعلیمی سیشن 2021کےلئے بیچلرز, ماسٹرز (مارننگ پروگرام) ڈاکٹرآف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) اورشعبہ ویژول اسٹڈیزمیں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردیں. 

طلبہ اپنے حتمی نتائج پورٹل کےذریعے دیکھ سکتے ہیں.ایسےطلبہ وطالبات جن کےنام داخلہ فہرست میں آچکےہیں وہ اپنےداخلہ فیس 6جنوری تا 15جنوری 2021 تک جمع کراسکتے ہیں. 

واضح رہےداخلہ فیس جمع کرانے کےاوقات کار, مقام اورطریقہ کارکااعلان 4 جنوری کو کیا جائےگا. 

جبکہ ایسے طلبہ وطالبات جو داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ اپنے آن لائن پوٹل سےکلیم فارم 6 سے8 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں. کلیم فارم داخلہ فہرست کی کلوزنگ پرسنٹیج اور ٹیسٹ اسکور کومدنظر رکھتے ہوئے جمع کرائے. 

دریں اثناء کووڈ 19 کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلبا وطالبات کوہدایت کی جاتی ہے جامعہ کراچی آنے سےگریزکریں تمام تر معلومات کےلئے جامعہ کی ویب سائٹ  www.uokadmission.edu.pk  پررجوع کرسکتےہیں جبکہ ایسےطلبا وطالبات جنکا کراچی یونیورسٹی آناگزیر ہوچکا ہو وہ سلورجوبلی کےگیٹ پر واقع داخلہ کمیٹی سےرجوع کرسکتے ہیں.تاہم حکومت کی جانب سےجاری کردہ ایس او پیز کومد نظررکھتے ہوئے ماسک کےاستعمال اور سماجی فاصلےپرعمل دراآمد بنانے کی صورت میں انہیں رجوع کرنے کی اجازت ہوگی.

Share this article

Leave a comment