Thursday, 28 November 2024


بی ایس سی کےنتائج سے طلباوطالبات اوراساتذہ کی ایک بہت بڑی تعدادمطمئن نہیں

کراچی : گیارہ ماہ گزر جانے کے بعد بھی بی ایس سی کی مارک شیٹ تاحال جاری نہ ہوسکی، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن نےاپنے مشترکہ بیان میں وائس چانسلرجامعہ کراچی ڈاکٹرخالد عراقی سے مطالبہ کیا ہے کہ حال ہی میں اعلان کردہ بی ایس سی پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد طلبا و طالبات کی مارکس شیٹس کا فوری اجرا کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ جامعہ کراچی میں داخلہ لے سکیں یا داخلہ کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس وقت بی ایس سی پاس کرنے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ایک تو گیارہ ماہ بعد نتائج کے اعلان ہوا ہے مگر ان کی مارکس شیٹس کا اجرا تاحال نہیں ہوا جبکہ جامعہ کراچی میں داخلہ کی آخری تاریخ 24 دسمبر رکھی گئی ہے

سپلا کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس سی کے نتائج سے طلبا و طالبات اور ان کے اساتذہ کی ایک بہت بڑ ی تعداد مطمئن نہیں ہے لہٰذا وائس چانسلر جامعہ کراچی اس بات کی تحقیق کروائیں اور کسی ٹیکنیکل خرابی یا کلاریکل غلطی کی سزا سینکڑوں طلبا و طالبات کو نہ دی جائے جبکہ باقی نتائج کو بھی فوری جاری کیا جائے۔

اس موقع پرسندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کراچی ریجن کے صدر پروفیسر منور عباس ،پروفیسرامیر لاشاری، پروفیسر کریم ناریجو ، پروفیسر نازیہ سولنگی، پروفیسرسعید فاطمہ، پروفیسر عبد المنان بروہی ،پروفیسر غلام رسول لاکھو، پروفیسر عدیل معراج،پروفیسرلیاقت بھٹو، پروفیسرآصف منیر، پروفیسر عدیل معراج، پروفیسر حسن میر بحر، پروفیسرعبدالمجید ٹانوری، پروفیسرعزیز میمن، پروفیسر عامر الحق، پروفیسر عبدالرشید ٹالانی، پروفیسر نصراللہ کمبھر، پروفیسرسید عامر علی، پروفیسر مقصود میمن، پروفیسرسید منور علی شاہ، پروفیسرواجد علی چانڈیو، پروفیسر رسول بخش قاضی، پروفیسرنزاکت علی، پروفیسر نصراللہ بھٹی و دیگراراکین موجود تھے۔

 

Share this article

Leave a comment