Thursday, 28 November 2024


نئےمیڈیکل اینڈڈینٹل کالجزاورجامعات کی توثیق کاعمل ختم

کراچی:  پاکستان میڈیکل کمیشن نے نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور جامعات کی توثیق کا عمل ختم کردیا ہے اس حوالے سے پی ایم سی کی سیکرٹری ڈاکٹر شائستہ ذیشان نے پی ایم سی سے توثیق لینے والی میڈیکل اداروں کو باقاعدہ خطوط لکھنا شروع کردیئے ہیں ۔

ؒخط میں کہا گیا ہے کہ اب توثیق سے متعلق تمام معاملات ہائر ایجوکیشن کمیشن دیکھے گی لہٰذا اس حوالے سے کمیشن سے رجوع کیا جائے اسی طرح پی ایم سی نے میڈیکل اداروں میں تدریسی امور انجام دینے والے اساتذہ کے تجربہ سرٹیفکیٹ دینے سے بھی معذوری ظاہر کردی ہے اور حصول کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ تجرباتی سند کے حصول کے لیے متعلقہ میڈیکل و ڈینٹل کالج، انسٹیٹیوٹ یا یونیورسٹی سے حاصل کریں اگر ادارہ دینے سے منع کردے تو پھر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رجوع کریں یا پھر میڈیکل ٹربیونل میں شکایت درج کرائیں اس کے علاوہ پی ایم سی نے اساتذہ کی ترقی سے متعلق قواعد بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق کرنے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ میڈیکل فیکلٹی کی پروموشن کے لیئے اکیڈمک بورڈ نیا طریقہ کار طے کررہا ہے جسے کونسل سے منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زریعے تمام اداروں میں نافذ کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment