Friday, 29 November 2024


اساتذہ وملازمین کی مکمل تنخواہوں کی عدم ادائیگی حکومت کی نااھلی قرار

کراچی: جامعہ پشاور کے اساتذہ و ملازمین کو مکمل تنخواہ کی عدم ادائیگی حکومت کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے خیبر پختونخوا کی سب سے قدیم اور بڑی جامعہ کے اساتذہ و ملازمین کی مکمل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو حکومت کی نااھلی قرار دیا ھے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جامعہ پشاور کے اساتذہ و ملازمین کی مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کو فی الفور ممکن بنایا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت تعلیم و صحت سے اپنی جان چھڑانا چاہتی ہے لہذا سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے ایسے حالات پیدا کیے جارھے ہیں کہ ان کا وجود ھی خطرے میں پڑ جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی قوم بھی تعلیم کے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی لیکن بدقسمتی ھے ھمارے حکمرانوں کی ترجیح میں کبھی بھی تعلیم نہیں رھی لہذا ترقی معکوس کا سفر جاری ہے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خیبرپختونخواہ کی جامعات کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائے اور ان کی مالی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

Share this article

Leave a comment