Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی: شعبہ کمپیوٹرسائنس میں داخلہ کےلئےٹیسٹ منعقد

کراچی: جامعہ کراچی کےشعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس سی ایس, بی ایس ایس ای اوراپلائیڈ فزکس بیچلرز ایوونگ پروگرام کےلئےداخلہ ٹیسٹ کاانعقاد کیاگیا. 

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کےلئے 1021امیدواروں نےفارم جمع کرائےجس میں 846 طلبا وطالبات نےشرکت کی. 

وائس چانسلر ڈاکٹرخالد عراقی نےڈائریکٹر ایوونگ پروگرام پروفیسرڈاکٹر نبیل زبیری, مشیرامورطلبہ ڈاکٹرعاصم علی, اور کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر معیزکاامتحانی مراکز کادورہ کیا.

اس موقع پروائس چانسلر کاکہناتھاکہ آئندہ سال سےہونےہوالےداخلہ ٹیسٹ کےنتائج داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے پورٹل میں اپ لوڈ کرنے کےساتھ ساتھ انکی جوابی کاپی بھی نتائج کےساتھ اپلوڈ کی جائےگی تاکہ طلبا وطالبات اپنی آنسراسکرپٹ دیکھ سکیں گے. 

ڈاریکٹوریٹ آف داخلہ برائےجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کاکہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں امیدواروں کو ایس او پیز کومدِنظررکھتے ہوئے امتحانی مراکز میں بیٹھنے کی اجازت دی گی تھی 

داخلہ ٹیسٹ کےنتائج 25جنوری کو امیدواروں کےپورٹل میں اپلوڈ کردیئے جائیں گے جبکہ حتمی فہرست 31جنوری کو جاری کئے جائے گئ. 

Share this article

Leave a comment