Thursday, 28 November 2024


عوام کےتعاون اورحکومت کی کوششوں سےکوروناپرقابوپایا,اسدعمر

اسلام آباد: پاکستان بھی کورونا ویکسی نیشن کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا۔

وفاق سمیت سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگیا۔ کورونا ویکسین پر شہری کو مفت لگائی جائے گی۔

ویکسی نیشن کےپہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسرا انجکشن لگے گا، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

فاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے این سی او سی میں تقریب ہوئی، جس میں وفاقی وزرا اور چینی حکام نے شرکت کی، اس موقع پر ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نےکہا کہ کورونا ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، ملک پر مشکل وقت آیا، ہم نے مل کر مقابلہ کیا، عوام کے تعاون اور حکومت کی کوششوں سے کورونا پر قابو پایاجس کی وجہ سے کورونا صورتحال میں پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی، کورونا سے نمٹنے کیلئے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے کام کیاےپہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، دونوں ممالک کی دوستی مثالی ہے، مشکل صورتحال میں چین کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، این سی او سی کے حکام،چینی سفیر اور فواد چوہدری اورسمیت طبی عملہ بھی موجود تھا

Share this article

Leave a comment